Punjab Chief Minister Solar Scheme 2024: A Revolutionary Project for Solar Energy for Homes
The Punjab government has introduced a brilliant scheme to promote the use of solar energy in the province called ‘Wazir Aka Roshan Gharana’. Announced by Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, the project aims to provide solar systems to 50,000 households. These systems will be distributed through lottery to ensure public transparency and fairness.
Chief Minister Punjab roshan gharana Solar Scheme 2024
Online Application Procedure The purpose of using solar energy is not only to reduce electricity bills but also to promote environment-friendly energy. A solar system includes solar panels, inverters, batteries and other essential components that meet the home’s energy needs. Free solar panels: 50,000 households to benefit
Under this revolutionary project of the Punjab government, 50,000 households with a monthly electricity consumption of up to 100 units will be provided with free solar systems. Its aim is to reduce electricity bills and protect the environment from pollution.
Eligibility Criteria cm punjab roshan gharana solar scheme 8800
Following are the eligibility criteria for CM Roshan Gharana Scheme 2024:
- Must be a Pakistani citizen.
- Valid Computerized National Identity Card (CNIC) is required.
- Property ownership or owner’s permission required.
- Required documents
- Scan copy of applicant’s CNIC.
- Property documents or owner’s permit.
- Recent electricity bills.
How to Apply cm punjab roshan gharana solar scheme 8800
وزیر اعلیٰ پنجاب سولر اسکیم 2024: گھر گھر شمسی توانائی کا انقلابی منصوبہ
پنجاب حکومت نے صوبے میں شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک شاندار اسکیم متعارف کرائی ہے جس کا نام “وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ” رکھا گیا ہے۔ اس منصوبے کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا ہے جس کا مقصد 50,000 گھروں کو سولر سسٹمز فراہم کرنا ہے۔ یہ سسٹم قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ عوامی شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سولر اسکیم 2024: آن لائن درخواست کا طریقہ
شمسی توانائی کے استعمال کا مقصد نہ صرف بجلی کے بِل کو کم کرنا ہے بلکہ ماحول دوست توانائی کا فروغ بھی ہے۔ سولر سسٹم میں سولر پلیٹس، انورٹرز، بیٹریز اور دیگر ضروری اجزاء شامل ہوتے ہیں جو گھریلو توانائی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
مفت سولر پینلز: 50,000 گھرانے مستفید ہوں گے
پنجاب حکومت کے اس انقلابی منصوبے کے تحت 50,000 ایسے گھرانے جن کا ماہانہ بجلی استعمال 100 یونٹس تک ہے، انہیں مفت سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد بجلی کے بلوں میں کمی اور ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے۔
سولر سسٹم اپلائی کرنے کیلئے بینک آف پنجاب
اب گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کرے گی۔ عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے کر لیا گیا۔
پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 45 لاکھ گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم لگا کر دے گی۔ یہ سولر سسٹم جس گھر میں لگایا جائے گا سب سے پہلے اسکے یونٹس دیکھے جائیں گے۔
سولر سٹم لگوانے کے لیے گھریلو صارفین کو 8800 پر شناختی کارڈ نمبر اور بجلی بل پر درج ریفرنس نمبر کو بھیجنا ہوگا۔
جس سے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگا رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے گھریلو صارفین کو سولر سٹم دیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک کے ذریعے صارفین سولر کی 25 فیصد قیمت ادا کریں گے۔ اس رقم پر صارفین پر سود عائد نہیں گا، صارفین کو سولر کی اصل قیمت 5 سال میں قسطوں میں ادا کرنا ہوگی صارف کو سولر کی قیمت بجلی کے بل کی صورت میں بذریعہ اقساط ادا کرنا ہوگی۔
جو صارفین سولر سٹم کے اہل ہوں گے ان کے گھر سولر سسٹم حکومت کے پاس رجسٹرڈ کمپنی لگائے گی
یہ سولر سٹم ستمبر یا اکتوبر میں لگنا شروع ہوجائیں گے
200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر پینل دے گی
20سے 500 یونٹس استعمال والے صارفین کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا
جبکہ 500 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی
کس کو کتنے کلو واٹ کا سولر سسٹم ملے گا؟
ایسے گھریلو صارفین جن کی بجلی کا استعمال ایک سال کے دوران میں 500 یونٹس تک رہا ہے، وہ اس سیکم سے مستفید ہو سکیں گے.
جس گھر کا صرف ایک میٹر ہوگا وہی اس روشن گھرانہ اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کا فائلر ہونا بھی ضروری ہے
نان فائلر ہونے کی صورت میں سسٹم صارف کے کوائف قبول نہیں کرے گا
وہ صارفین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی دوسرے حکومتی امدادی پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ سولر سسٹم کے حصول کی اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے
روشن گھرانہ اسکیم میں بجلی چوری کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم نہیں ملے گا
حکومت ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے دیکھے گئی کہ اس صارف پر پہلے سے بجلی چوری کی کوئی ایف آئی آر تو درج نہیں ہے.